حکومت پنجاب کے لہور لہور اے فیسٹیول کو محدود کردیا گیا

حکومت پنجاب کے لہور لہور اے فیسٹیول کو محدود کردیا گیا ہے۔ سولہ روز ہونے والے گرینڈ میوزیکل شوز کو فیسٹیول سے ختم کردیا گیا۔ ان شوز میں گلوکارہ حدیقہ کیانی ۔حمیرا ارشد ۔ ساحر علی بگا۔عارف لوہار سمیت دیگر گلوکاروں نے پرفارم کرنا تھا۔ فیسٹیول میں آرٹ نمائشیں صوفی پروگرامز ڈرامے اور منی میراتھن سمیت دیگر پروگرامز ہوں گے۔ الحمرا کلچرل کمپلیکس کی بجائے الحمرا آرٹ سینٹر میں سارا فیسٹیول ہوگا۔ جیلانی پارک میں بھی فیسٹیول کے پروگرامز ہوں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کل فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔ فیسٹیول اٹھائیس اکتوبر سے بارہ نومبر تک جاری رہے گا۔

لہور لہور ہے پنجاب کی متنوع ثقافت کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کا سبب بنے گا. ثقافتی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت اور سوشل میڈیا پر کوریج اسے مزید موثر بنائے گی۔16 دن تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں پنجاب کے 8سے زائد محکمے حصہ لیں گے ۔محکمہ اطلاعات و ثقافت آرٹس کونسلز اور کلچرل کمپلیکسز میں مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے پنجاب کی رنگا رنگ ثقافت سے اگاہی کو یقینی بنائے گا۔آرٹس کونسلز میں فنون لطیفہ کی مختلف اصناف کی نمائش اور مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔

تھیٹر اور کلچرل کمپلیکس میں ڈرامے پتلی تماشے،میجک شو اور سٹیج شوز بچوں اور بڑوں دونوں کو تفریح کے یکساں مواقع مہیا کریں گے۔ پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور میں تاریخی و سیاحتی اہمیت کے حامل مقامات کی تزئین و آرائش کا اہتمام کرے گی ۔ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تحت جیلانی پارک میں کلچرل میلہ بھی منعقد کروایا جائے گا۔ والڈ سٹی لاہور سیاحوں کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے گا۔پکار بچوں اور بڑوں کے لیے مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کرے گی۔محکمہ کھیل و امور نوجوانان میلے میں نوجوانوں کی دلچسپی کے لیے، میراتھن ،کھیلوں کے مقابلے اور سائیکل ریس منعقد کروائے گا۔ میلے میں مقامی کھیلوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

19 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

20 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago