سانحہ 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے راولپنڈی میں درج مقدمات کے ھوالے سے راولپنڈی پولیس کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سینئیر رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی ہے۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا قانون کے مطابق صرف تفتیش کرنے کے لیے اجازت دے رہا ہوں۔ گوجرانوالہ پولیس نے بھی چئیرمین پی ٹی ائی عمران خان سے تفتیش کیلئے عدالت سے اجازت طلب کی لیکن گوجرانولہ پولیس کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
دوسری جانب ملک میں عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو متوقع, الیکشن کمیشن دو دن بعد سپریم کورٹ کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 28 جنوری 2024 بروز اتوار متوقع تاریخ ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن دو روز بعد سپریم کورٹ کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دے گا۔ حکومتی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مجوزہ تاریخ پر انتخابات کرانے کی تیاریاں شروع کر دی جائیں گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو پر سخت ردعمل دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید کی تھی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔