Categories: پاکستان

حکومت پنجاب کے زیر اہتمام 16روزہ ثقافتی میلہ "لہور لہور” کا آغاز کل سے ہو گا

حکومت پنجاب کے زیر اہتمام 16روزہ ثقافتی میلہ "لہور لہور” کا آغاز کل الحمراء کلچرل کمپلیکس میں فائر ورکس سے ہو گا۔ میلے کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کریں گے۔ ثقافت سیاحت کا سب سے پرکشش عنصر ہے اور سیاحت موجودہ دور کی مقبول ترین صنعت ۔ میلے کا مقصد شہریوں کو تفریح کے مواقع مہیا کرنا اور پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے اس کی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
لہور لہور ہے پنجاب کی متنوع ثقافت کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کا سبب بنے گا. ثقافتی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت اور سوشل میڈیا پر کوریج اسے مزید موثر بنائے گی۔16 دن تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں پنجاب کے 8سے زائد محکمے حصہ لیں گے ۔محکمہ اطلاعات و ثقافت آرٹس کونسلز اور کلچرل کمپلیکسز میں مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے پنجاب کی رنگا رنگ ثقافت سے اگاہی کو یقینی بنائے گا۔
آرٹس کونسلز میں فنون لطیفہ کی مختلف اصناف کی نمائش اور مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔ تھیٹر اور کلچرل کمپلیکس میں ڈرامے پتلی تماشے،میجک شو اور سٹیج شوز بچوں اور بڑوں دونوں کو تفریح کے یکساں مواقع مہیا کریں گے۔ میلے میں صوفی میوزیک کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔نئے اور پرانے گانے والے کلاسیکل اور پوپ میوزک سے شہریوں کو محظوظ کریں گے۔محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام محافل نعت و سماع منعقد کروائی جائیں گی۔
پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور میں تاریخی و سیاحتی اہمیت کے حامل مقامات کی تزئین و آرائش کا اہتمام کرے گی ۔ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تحت جیلانی پارک میں کلچرل میلہ بھی منعقد کروایا جائے گا۔ والڈ سٹی لاہور سیاحوں کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے گا۔پکار بچوں اور بڑوں کے لیے مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کرے گی۔محکمہ کھیل و امور نوجوانان میلے میں نوجوانوں کی دلچسپی کے لیے، میراتھن ،کھیلوں کے مقابلے اور سائیکل ریس منعقد کروائے گا۔ میلے میں مقامی کھیلوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

Recent Posts

بچپن کے اندھے پن کا علاج ممکن،ماہرین کی بڑی کامیابی

بچپن کے اندھے پن کا علاج ممکن،ماہرین کی بڑی کامیابی پنسلوانیا یونیورسٹی کے ماہرین نے جین تھراپی کی مدد سے…

46 منٹ ago

8 ستمبر جلسہ کی کامیابی کیلئے پی ٹی آئی کے 3 پلان تیار

8 ستمبر جلسہ کی کامیابی کیلئے پی ٹی آئی کے 3 پلان تیار اسلام آباد، پشاور:اسلام آباد اور پشاور میں…

2 گھنٹے ago

پی آئی اے کی فروخت میں بڑی رکاوٹیں

پی آئی اے کی فروخت میں بڑی رکاوٹیں اسلام آباد: پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے ممکنہ…

5 گھنٹے ago

مہمند:فتنۃ الخوارج کا ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد جہنم واصل

مہمند:فتنۃ الخوارج کا ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد جہنم واصل راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے مہمند…

5 گھنٹے ago

نیلی آنکھوں والے لوگ کون سی نسل سے ہیں؟

نیلی آنکھوں والے لوگ کون سی نسل سے ہیں؟ لندن: ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ حیرت انگیز دعویٰ…

6 گھنٹے ago

عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہونے کی امید

عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہونے کی امید معاشی مشکلات میں گھرے پاکستان کیلئے ایک اہم اوربڑی خوشخبری…

6 گھنٹے ago