ستحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 76سال مکمل ہونے پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور مثالی جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو طویل عرصے سے بے پناہ ظلم و جبر برداشت کرر ہے ہیں لیکن بھارت اُن کے عزم اور حوصلوں کو کچل نہیں سکا۔
اپنے ٹوئٹ میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اسلحے کے زور پر بھارت کا یہ غیر قانونی قبضہ انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں اُس وقت تک امن نہیں ہو سکتا جب تک کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہ کیا جائے۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ آج کے دن پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ا ور اُن کے غیر متزلزل حوصلوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
بھارت کے جموں وکشمیر پر غاصبانہ قبضے کو 76 برس بیت گئے، آج کے دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور اُن کی مثالی جرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں نے اس طویل عرصے میں بے پناہ ظلم و جبر برداشت کئے لیکن بھارت اُن کے عزم اور حوصلوں کو کچل…
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) October 27, 2023
اس سے قبل گزشتہ روز استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے بیان جاری کیا تھا کہ گزشتہ نا اہل حکومتوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ سیاست میں ریاستی اداروں کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ رویے والوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے مسائل کا عملی حل چاہتے ہیں، اب دعووں اور وعدوں سے کام نہیں چلے گا۔صدر آئی پی پی نے کہا کہ حقیقی معنوں میں لوگوں کو اُن کا حق دینا ہوگا جس کے لئے استحکام پاکستان پارٹی اپنا مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔