شہر قائد میں آتا 5 سے 10 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائدمیں مختلف اقسام کیآٹے میں 5روپے سے 10روپے فی کلو تک کمی ہو گئی ہے۔ ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل قیمت 150 روپیسے کم ہو گئی ہے جس کے بعد ڈھائی نمبر آتا 140 روپے سے 145روپے فی کلو تک دستیاب ہے جبکہ فائن آٹے کی ریٹیل قیمت 10روپے کمی سے 150روپے کلو ہو گئی ہے، کراچی شہر میں چکی کا آٹا 10 روپے فی کلو سستا ہو کر 160 روپے فی کلو پر آگیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے کے ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔ البتہ انٹربینک میں آج صبح ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 10 پیسے گراوٹ کے بعد ڈالر 279 روپے 78 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں بھی 100 انڈیکس کے پوائنٹس میں اضافہ ہوا ہے۔ آج جب کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 51 ہزار 177 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 271 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 51 ہزار 449 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔