استاحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا نشانہ الاٹ کر دیا گیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان ملنے پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج استحکام پاکستان پارٹی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی پی پی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔ آئی پی پی نے اپنی درخواست میں شاہین کا نشان مانگ رکھا تھا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ لوگوں کے خدشات دور ہو گئے ہیں۔ اب شاہیں پرواز کرے گا۔ آئی ہی پی شاہین کی طرح ہی بلند سوچ، بلند عمل اور بلند پروزی والی جماعت ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کی تمام قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان اس شاہیں کے وہ دو "پر” ہیں جس سے آئی پی پی پرواز کرے گی۔ خانیوال جلسے سے دو دن قبل یہ خوشخبری جلسے کی خوشی کو دوبالا کر دے گی۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات استاحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اب خانیوال جلسے میں "تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا” کا جذبہ دیکھنے کو ملے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی نشان الاٹ ہونے سے پارٹی مزید مستحکم ہوئی ہے۔