شریف برادران کی جان کو خطرہ، سیکیورٹی اداروں نے دونوں بھائیوں کو ایک مقام پر جمع ہونے سے روک دیا

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزراءاعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی جان کو خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کی جانب نواز شریف کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ سکیورٹی اداروں نے دونوں بھائیوں کو ایک ہی جگہ اکٹھے ہونے سے بھی منع کر دیا ہے جبکہ دونوں بھائیوں کو خاندان کے دوسرے افراد کے ساتھ بھی اکٹھے ہونے سے منع کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی جان کو خطرہ ہے، تھریٹ کے حوالے سے وضاحت سامنے نہیں آئی تاہم سکیورٹی ٹائٹ کردی گئی ہے۔ نواز شریف کی پیشیوں کیلئے بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ نواز شریف کی پیشی کے موقع پر 1200 پولیس اہکار موجود تھے جبکہ نواز شریف کی آمد سے قبل کمرہ عدالت کو بم ڈسپوژل سکواڈ نے چیک کر کے کلئیر کیا۔

شہباز شریف کے پاس پہلے سے سابق وزیراعظم والی سکیورٹی موجود پے جبکہ نواز شریف کو اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کرتے ہی اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم والی سکیورٹی فراہم کر دی تھی۔ نواز شریف کے سکواڈ میں دو جیمر والی گاڑیاں بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago