Categories: پاکستان

افغان فنکاروں نے پاکستان سے بے دخلی کو چیلنج کردیا

پاکستان میں مقیم افغان فنکاروں  نے پاکستان سے بے دخلی کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان فنکاروں نے پاکستان سے بے دخلی خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت پاکستان  نے یو این ایچ سی کے ساتھ 2003 میں معاہدہ کیا تھا جس کے تحت پاکستان افغان مہاجرین کو جبری طور پر ملک سے باہر نہ نکالنے کا پابند ہے۔ دائر کی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے میں افغانستان کی حکومت بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بھی افغان مہاجرین کو وہ حقوق حاصل ہیں جو پاکستانیوں کو ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کو برطانیہ نے پناہ دینے کا اعلان کردیا اور افغان شہریوں کی پاکستان سے برطانیہ روانگی کل سے شروع ہو گی۔ پاکستان حکومت نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے جس کے بعد لاکھوں غیر قانونی افغان شہری جو پاکستان مین مقیم ہیں انہین واپس افغانستان بھیجا جا رہا ہے۔

پاکستان حکومت نے موقف اختیار کیا تھا افغان شہری پاکستان میں ہونے والی تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں کسی بھی ملک کے شہری کو رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ روزنہ کی بنیاد پر ہزاروں اٖغان باشندے واپس اپنے وطن روانہ ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ نے 2000 افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ 2000 افغان باشندوں کو پناہ دے گا۔ آئندہ روز سے ان کی روانگی برطانیہ شروع ہو جائے گی۔ افغانی باشندوں کو خصوصی چارٹڈ طیاروں کے ذریعے برطانیہ لے جایا جائے گا۔ اس حوالے سے برطانوی حکومت کے پاکستان حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago