نامور موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے استعفیٰ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین لاہور آرٹس کونسل قاسم علی شاہ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران قاسم علی شاہ نے مطابق چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ قاسم علی شاہ کی جانب سے ذتی مصروفیات کی بنا کر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کو فن و ثقافت کے فروغ کے لئے خدمات جاری رکھنے کی پیشکش کی تاہم قسم علی شاہ نے معذرت کر لی، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کو آرٹس کونسل کیلئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سیدمحسن نقوی نے کہا کہ قاسم علی شاہ نے مختصر دورانیے میں الحمراء کی درخشاں روایات کو آگے بڑھایا، فن و ثقافت اور ادب کے فروغ کے لئے قاسم علی شاہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
اس پر قاسم علی شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی فن و ادب کے حقیقی قدردان ہیں اور انہوں نے فن و ادب کے فروغ کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…