نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ 2024 کی حج پالیسی کی وفاقی کابینہ سے 10روزمیں منظوری لے لی جائیگی، گزشتہ برس حج پالیسی میں تاخیر سے کئی مسائل پیش آئے۔ حج پالیسی میں 40 روز کے حج سمیت کم مدت کا حج بھی شامل ہوگا۔ اس حوالے سے مکمل تفصیلات اس ویڈیو میں دیکھیں:
نگران وزیر مزہبی امور نے مزید کہا ہے کہ اس حج میں عازمین حج کو مخصوص رنگ اور ڈیزائن کے 2 سوٹ کیس دیئےجائیں گے۔ سوٹ کیس پر کیو آر کوڈ کی صورت میں عازمین حج کےکوائف موجود ہوں گے،سوٹ کیس پرحاجی کا نام، پاسپورٹ نمبر، رہائشگاہ، مکتب نمبر سمیت دیگر معلومات درج ہوں گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عازمین حج اب ہر وقت پاکستان میں اپنے اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے۔ اس کیلئے سعودی عرب کی ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی سے معاہدی طے پا گیا ہے اور ہر حاجی کو 4 ہزار روپے کا پیکج فری دیا جائے گا جس میں حجاج پاکستانی سم سے ہی سعودی عرب مین بیٹھ کر پاکستان ان لیمیٹڈ ویدیو کالز کر سکیں گے۔