4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک اسلام آباد پر چار اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ چاہے جتنا وقت بھی لگ جائے ہم ہر حال میں ڈی چوک پہنچیں گے۔
اپنے ویڈیو بیان میں علی امین گنڈا پور نے عوام کو آئین کے تحفظ اور قانون کی پاسداری کے لیے نکلنے کی اپیل کی اور کہا کہ خوف کے بُت توڑ کر لوگ حقیقی آزادی کے لیے میدان میں آئیں گے۔ ہم ایک ایسی جنگ لڑ رہے ہیں جس کا مقصد اپنا حق واپس لینا ہے، اور یہ جنگ اپنے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت اور پنجاب کی نگران حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چاہے وہ کتنا ہی تشدد کریں، ہم اپنا آئینی حق ضرور حاصل کریں گے۔ انہوں نے پرائیویٹ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کو غیر قانونی اقدام قرار دیا اور کہا کہ موٹر وے پر گاڑیاں لانے والے مالکان کو نقصان پہنچنے کی صورت میں حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت گاڑی مالکان پر ظلم کرکے ان کی گاڑیاں ضبط کر رہی ہے، اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ احتجاجی قافلے پشاور سے صبح دس بجے اور صوابی سے گیارہ بجے روانہ ہوں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…