حکومت کو طویل عرصے سے 3700 بندسکول کھولنے کا فیصلہ
کوئٹہ :بلوچستان حکومت نے صوبے میں طویل عرصے سے بند پڑے ہوئے 3700 اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں اساتذہ کی کمی کے باعث تقریباً 3700 اسکول سالوں سے بند ہیں۔ سب سے زیادہ اسکول پشین میں ہیں، جہاں 254 اسکولوں پر تالے لگے ہیں، خضدار میں 251 اور کوئٹہ میں 152 اسکول بند ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بند اسکولوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے محکمہ تعلیم کنٹریکٹ پر اساتذہ بھرتی کرے گا اور اس سلسلے میں 11 اکتوبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اساتذہ کی بھرتی کے عمل کی نگرانی ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں کریں گی۔
صوبائی حکومت نے پشین اور آواران میں 40 بند اسکولوں کو دوبارہ کھولنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھایا جائے گا تاکہ تمام بند اسکول دوبارہ فعال ہو سکیں۔
گوگل نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور آن لائن تحفظ کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،گوگل پاکستان…
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جو خون کی ہولی کھیلی گئی اسکا اثر بہت…
چین میں ایک شخص کو اپنی گرفتاری کا جعلی وارنٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے جرم میں گرفتار کر…
جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے مارشل…
زمبابوے کے خلاف پاکستان کی لگاتار دوسری فتح، سیریز میں ناقابلِ شکست برتری پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں…
پاکستان کی نجی ائیرلائن میں بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے…