وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کے لیے 76 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کے لیے 76 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور پروٹوکول ڈیوٹیز کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب سب کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے 76 نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور کی جانب سے نئی گاڑیوں کی خریداری کی سمری پنجاب کابینہ کو ارسال کی گئی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبائی کابینہ اور پارلیمانی سیکرٹریز کے لیے 29 ٹیوٹا کرولا اور گرینڈی گاڑیاں خریدی جائیں گی، جن پر 22 کروڑ 1 لاکھ 39 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔ پروٹوکول ڈیوٹیز کے لیے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی، جس پر 9 کروڑ 96 لاکھ 15 ہزار روپے لاگت آئے گی، جبکہ 2 فارچونر گاڑیاں ایس سی او ڈیوٹیز کے لیے خریدی جائیں گی جن کی مجموعی قیمت 3 کروڑ 61 لاکھ روپے ہوگی۔

مزید یہ کہ صوبائی وزراء کی حفاظت کے لیے پروٹوکول کے تحت 30 سنگل کیبن ڈالے بھی خریدے جائیں گے جن پر 20 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ گاڑیوں کی خریداری کے دوران ٹیکسز کی مد میں 1 کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار روپے خرچ ہوں گے جبکہ گاڑیوں کی تزئین و آرائش کے لیے 3 کروڑ روپے اضافی مختص کیے گئے ہیں۔

web

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago