تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے سنجگانی میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کی تقاریر پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 8 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے سنجگانی میں منعقدہ جلسے میں کی گئی تقاریر پر ایکشن لیا جائے گا اور تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمے درج کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد تقاریر میں کہی گئی باتوں پر قانونی کارروائی کرنا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی مدد سے ضابطہ فوجداری کے سیشن 196 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔اس شق کے تحت درج کیا گیا مقدمہ ناقابل ضمانت ہوگا ،گرفتاری کے لیے پولیس کو کسی قسم کے وارنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مزید برآں، وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل نے اس فیصلے کی باقاعدہ توثیق کر دی ہے، اور اب وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…