معیاری تعلیم کی راہ میں مالی رکاوٹیں دور،ہونہار سکالرشپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

معیاری تعلیم کی راہ میں مالی رکاوٹیں دور،ہونہار سکالرشپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور :وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ہونہار سکالرشپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت، عالمی جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق سالانہ 30 ہزار طلبہ کو 68 مختلف ڈسپلنز میں سکالرشپ فراہم کیے جائیں گے۔

یہ سکالرشپ 50 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں، 16 میڈیکل کالجوں، اور 131 گریجوایٹ کالجوں کے طلبہ کو دیے جائیں گے۔ ہونہار سکالرشپ کا فائدہ اٹھانے والوں میں لمز، فاسٹ، کامسٹ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ، اور مزید سات اعلیٰ نجی یونیورسٹیز کے طلبہ شامل ہوں گے۔

اس پروگرام کے تحت، آئندہ 8 سالوں میں 130 ارب روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی، جس کے نتیجے میں آنے والے 4 سالوں میں ایک لاکھ 20 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔ طلبہ اپنی درخواستیں Honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر جمع کروا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الحمدللہ میں نے اپنی پہلی تقریر میں ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام کا آغاز ایک اہم سنگ میل ہے جو مستحق اور ہونہار طلبہ کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنائے گا۔

یہ پروگرام اعلیٰ تعلیم کے لیے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹوں کو ختم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہونہار سکالرشپ نوجوانوں کے اعلیٰ تعلیم کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔ ہم نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور بہترین روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

web

Recent Posts

گوگل کا پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری بڑھانے اور معاشی ترقی میں تعاون کا اعلان

گوگل نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور آن لائن تحفظ کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،گوگل پاکستان…

3 گھنٹے ago

اسلام آباد میں جو خون کی ہولی کھیلی گئی اسکا اثر بہت دیر پا ہو گا

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جو خون کی ہولی کھیلی گئی اسکا اثر بہت…

3 گھنٹے ago

سوشل میڈیا پر جعلی وارنٹ پوسٹ کرنے والا شہری گرفتار

چین میں ایک شخص کو اپنی گرفتاری کا جعلی وارنٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے جرم میں گرفتار کر…

3 گھنٹے ago

جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا

جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے مارشل…

3 گھنٹے ago

زمبابوے کے خلاف پاکستان کی لگاتار دوسری فتح، سیریز میں ناقابلِ شکست برتری

زمبابوے کے خلاف پاکستان کی لگاتار دوسری فتح، سیریز میں ناقابلِ شکست برتری پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں…

4 گھنٹے ago

اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی

پاکستان کی نجی ائیرلائن میں بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے…

4 گھنٹے ago