لاہور سفاری زو کے اوقات کار میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئی ٹائمنگز کا اعلان
لاہور : لاہور سفاری زو کی انتظامیہ نے اکتوبر سے سفاری زو کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے سیاحوں کے لیے نئے ٹائمنگز کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، یکم اکتوبر سے سفاری زو میں سیاح صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک داخل ہو سکیں گے، جبکہ جنرل ایریا اور جنگل سفاری صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔
ڈے لائن سفاری اور ایکوریم بھی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک سیاحوں کو خوش آمدید کہیں گے، تاہم نائٹ لائن سفاری میں سیاح شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک شیروں کی مستیوں اور شرارتوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔ ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض ملک کے مطابق، سفاری زو انتظامیہ نے نئے اوقات کار کے مطابق تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور سیاحوں کو مکمل سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
مدثر ریاض نے مزید کہا کہ بدلتے موسموں میں عوام کو قدرت کے حسین مناظر کا نظارہ کرنے کا موقع ملے گا، لہٰذا فرصت کے لمحات کو یادگار بنائیں اور اپنی فیملیز کے ساتھ سفاری زو کا رخ کریں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…