پی ٹی آئی کی ڈی سی لاہورکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی حکم کے باوجود جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے، اور جسٹس فاروق حیدر اس درخواست کی سماعت 30 ستمبر کو کریں گے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے تاکہ قانون کی بالادستی قائم رہے۔