غزہ کے بچوں کا خون اسرائیلی فوج اور خاموش رہنے والوں کے ہاتھوں پر ہے وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب
نیویارک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک طاقتور خطاب کیا، جس کا آغاز انہوں نے قرآن پاک کی آیات کی تلاوت سے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی اور دنیا سے اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم فلسطین کی مقدس سرزمین پر ایک بڑا المیہ رونما ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے غزہ میں بچوں کی بے رحمی سے ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بچے زندہ دفن ہو رہے ہیں، جل رہے ہیں اور اس ساری صورت حال کے بارے میں دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
وزیر اعظم نے دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مصائب کا خاتمہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کے مستقل رکن کی حیثیت فوری طور پر ملنی چاہیے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جانی چاہیے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ غزہ کے بچوں کا خون صرف قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں پر نہیں بلکہ ان تمام لوگوں کے ہاتھوں پر بھی ہے جو اس ظلم پر خاموش ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیلی جارحیت لبنان میں بھی شروع ہوگئی ہے، جس سے خطے میں بڑی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
وزیر اعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی طرح کشمیری بھی عرصے سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے مظالم کشمیر میں جاری ہیں، اور یہ مظالم دنیا کی توجہ کے طلبگار ہیں۔ شہباز شریف نے 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا اور خطے میں امن کے لیے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ اقدامات ختم کرنے ہوں گے۔ وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا۔
اپنے خطاب کے اختتام پر، شہباز شریف نے کہا کہ اللہ نے کمزوروں اور بے کسوں کی مدد کا وعدہ کر رکھا ہے۔ ان کے خطاب کے فوراً بعد اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے آئے، جس پر پاکستانی وفد سمیت دیگر ممالک کے وفود نے واک آؤٹ کیا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…