سیاحت سے پاکستان کو کتنے امریکی ڈالر کا فائدہ ہورہا ہے؟
اسلام آباد : آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جو 1970ء سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے تحت منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات پر منایا جاتا ہے۔ پاکستان، تاریخی اور مذہبی سیاحتی مقامات اور قدرتی حسن سے مالا مال ایک خوبصورت ملک ہے، جو دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ہمیشہ ایک مرکزِ توجہ رہا ہے۔
سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اوپن ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے، جس کے تحت 126 ممالک کے سیاحوں کو 48 گھنٹے میں مفت ویزا فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس سال پاکستان میں اندرونِ ملک سیاحت میں 30 سے 40 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا، جب کہ بیرونِ ملک سے آنے والے سیاح پاکستانی معیشت میں 1.6 ملین امریکی ڈالر کا حصہ ڈال رہے ہیں۔
رواں سال سیاحت کا عالمی دن "ٹورزم اینڈ پیس” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک بین الاقوامی ٹورزم انویسٹمنٹ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایکسپو میں پاکستان کے سیاحت سے منسلک مختلف کمپنیوں اور افراد نے شرکت کی اور ملک میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ، ایکسپو میں ملائیشیا، ترکمانستان، آذربائیجان اور دیگر ممالک کے سفارتخانوں نے بھی اپنی سیاحتی صنعتوں کا تعارف کروایا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…