Categories: پاکستان

بابائے جمہوریت کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے

بابائے جمہوریت کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے

اسلام آباد:بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس ہو گئے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت کی جدوجہد میں نوابزادہ نصراللہ خان کا نام نمایاں مقام رکھتا ہے۔

نوابزادہ نصراللہ خان 1916ء میں مظفرگڑھ کے نواحی علاقے خانگڑھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1930ء کی دہائی میں مجلسِ احرار سے سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور بعد ازاں قیامِ پاکستان کے بعد مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔ ایوب خان کے صدارتی انتخابات کے دوران مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کا بھرپور ساتھ دیا اور اپنی زندگی کے آخری ایام میں، 87 سال کی عمر میں، جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف مضبوط موقف اختیار کیا۔

نوابزادہ نصراللہ خان کے بیٹے اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ منصور احمد خان نے والد کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوابزادہ نصراللہ خان جمہوری آزادی کے لیے بننے والے کئی سیاسی اتحادوں کے قائد تھے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نوابزادہ نصراللہ خان کے انتقال کے بعد ملکی سیاست میں وضع داری اور برداشت کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ حالیہ سیاست میں آمرانہ رویوں کی آمیزش نے جمہوری آزادیوں کو محدود کر دیا ہے، اور ایسے ماحول میں نوابزادہ نصراللہ خان کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کا انتقال 26 ستمبر 2003ء کو ہوا تھا۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

10 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

11 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

1 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

1 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

3 دن ago