بیل آؤٹ پیکج کی منظوری، روپے کے مقابلے میں ڈالر کو جھٹکا

بیل آؤٹ پیکج کی منظوری، روپے کے مقابلے میں ڈالر کو جھٹکا

کراچی :پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید 34 پیسے کم ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے دن ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد ڈالر کی قدر 277 روپے 50 پیسے پر آگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا تھا اور انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحانات کا تسلسل برقرار ہے اور ابتدائی کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ 100 انڈیکس 82,800 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس سے قبل، گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا کاروبار مثبت زون میں بند ہوا تھا، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 82,247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

web

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago