آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے قرض پروگرام کے منظوری دے دی
واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
ایگزیکٹیو بورڈ نے واشنگٹن میں واقع ہیڈ آفس میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران پاکستان اور جائزہ مشن کے درمیان ہونے والے اسٹاف سطح کے معاہدے کی منظوری کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی بھی منظوری دی ہے۔
ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے اس منظوری کے بعد 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ نیا قرض پروگرام 37 مہینے کی مدت پر مشتمل ہوگا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہونے کی توقع ہے، جبکہ اس مالی سال کے دوران دوسری قسط بھی متوقع ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے حاصل ہونے والا قرض 5 فیصد سے کم شرح سود پر دستیاب ہوگا۔
قبل ازیں، نیویارک میں ایک گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو پورا کر دیا ہے اور اس کے ساتھ سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…