پاکستان بھر میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کی انتہائی خوفناک صورتحال
لاہور :پاکستان میں گزشتہ 8 سالوں کے دوران زیر زمین پانی کی سطح میں 5.66 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کا 22.84 فیصد رقبہ زیر زمین پانی سے مکمل طور پر محروم ہو چکا ہے، جبکہ 36.17 فیصد زمین بھی مستقبل قریب میں خشک ہونے کے قریب ہے۔ صوبے میں 5 فٹ گہرائی تک زیر زمین پانی میں 3.2 فیصد کمی اور 5 سے 10 فٹ گہرائی تک تقریباً 11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں صورتحال مزید سنگین ہے جہاں 32.96 فیصد زمین کے نیچے پانی کی ایک بوند بھی باقی نہیں رہی۔ صوبے کے 42 فیصد رقبے میں زیر زمین پانی جلد ختم ہونے کا خدشہ ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں 5 فٹ گہرائی تک زیر زمین پانی کی سطح میں 1.23 فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ 5 سے 10 فٹ گہرائی تک یہ کمی 65.54 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ دستاویزات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے 0.03 فیصد رقبے میں زیر زمین پانی مکمل طور پر سوکھ چکا ہے، اور دونوں صوبوں میں 0.39 فیصد زمین بھی جلد ہی اس اہم ترین قدرتی وسیلے سے خالی ہو جائے گی۔