پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد: پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
چوہدری احتشام الحق ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرڈیننس کا اجراء پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے، اور سپریم کورٹ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ آرڈیننس صرف ہنگامی صورتحال میں ہی جاری کیا جا سکتا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے، اور درخواست کے حتمی فیصلے تک پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو معطل کیا جائے۔