پولیس کیخلاف عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے نئی کمیٹی قائم

پولیس کیخلاف عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے نئی کمیٹی قائم

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کی پولیس کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ’’پروونشل پولیس کمپلینٹ اتھارٹی‘‘ کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت کی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کے ممبران کے انتخاب کے لیے ایک ہائی پاور کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس کمیٹی کی سربراہی صوبائی وزیر قانون کریں گے، جبکہ سیکرٹری داخلہ پنجاب کمیٹی کے انتظامی سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

کمیٹی کے ممبران میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری قانون، آئی جی پنجاب، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ شامل ہوں گے۔ یہ ہائی پاور کمیٹی پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کے لیے دیانتدار، باصلاحیت اور قابل ممبران کے انتخاب کے لیے معیار طے کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ "پولیس کمپلینٹ اتھارٹی” کے قیام سے عوامی شکایات کا مؤثر طریقے سے ازالہ ممکن ہو سکے گا۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پولیس آرڈر 2002 کے تحت پولیس کے خلاف سنگین شکایات کے حل کے لیے صوبائی پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کا قیام لازمی ہے۔ اس اتھارٹی کو کسی بھی پولیس افسر کے خلاف غفلت، زیادتی یا اختیارات کے ناجائز استعمال پر موصول ہونے والی شکایات پر انکوائری کرنے اور کارروائی کرنے کا اختیار ہوگا۔

اتھارٹی میں ایک چیئرپرسن اور چھ ممبران شامل ہوں گے جبکہ صوبائی سطح پر اتھارٹی کے قیام کے بعد اضلاع کی سطح پر بھی اتھارٹیز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ قوانین کے مطابق، گورنر پنجاب اتھارٹی کے چیئرپرسن کی تعیناتی کریں گے جبکہ باقی چھ ممبران کو پبلک سروس کمیشن منتخب کرے گا۔ قانون کے تحت اتھارٹی کے ممبران کو اپنے شعبوں میں مہارت، علم اور تجربے کا حامل، دیانتدار اور نامور ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہی ممبران کے انتخاب کے معیار کو طے کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر قانون کی قیادت میں ہائی پاور کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس کمیٹی کا پہلا اجلاس اسی ہفتے محکمہ داخلہ میں متوقع ہے۔

web

Recent Posts

بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے پر رپورٹ طلب

بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے پر رپورٹ طلب اسلام آباد: کمرشل بینکوں کی…

10 منٹ ago

ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،مریضوں کے لیے علاج مشکل

ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،مریضوں کے لیے علاج مشکل اسلام آباد/لاہور/کراچی: حالیہ حکومتی پالیسی…

59 منٹ ago

تفصیلی فیصلے میں جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم افغان کا اختلافی نوٹ غیر شائستہ قرار

تفصیلی فیصلے میں جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم افغان کا اختلافی نوٹ غیر شائستہ قرار اسلام آباد :سپریم کورٹ…

1 گھنٹہ ago

عوامی کا سمندر اگلے ہفتے کہاں کا رخ کرے گا؟ بیرسٹر سیف نے بتا دیا

عوامی کا سمندر اگلے ہفتے کہاں کا رخ کرے گا؟ بیرسٹر سیف نے بتا دیا پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف…

2 گھنٹے ago

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر تعینات کر دیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر تعینات کر دیا گیا راولپنڈی:…

2 گھنٹے ago

مخصوص نشستیں،سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

مخصوص نشستیں،سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں…

2 گھنٹے ago