تفصیلی فیصلے میں جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم افغان کا اختلافی نوٹ غیر شائستہ قرار

تفصیلی فیصلے میں جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم افغان کا اختلافی نوٹ غیر شائستہ قرار

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججز کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، جس میں جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر افغان کے اختلافی نوٹ کو غیر شائستہ قرار دیا گیا ہے۔ اکثریتی ججز کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بھاری دل سے یہ بیان کرنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے دو ساتھی، جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر افغان نے ہمارے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ساتھی ججز کا 3 اگست کا اختلافی نوٹ سپریم کورٹ کے ججز کے بارے میں مناسب نہیں تھا۔ ان ججز نے کہا کہ ہمارا فیصلہ آئین کے مطابق نہیں ہے، اور ان کا یہ عمل سپریم کورٹ کے ججز کے منصب کے منافی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بطور بینچ ممبران، وہ قانونی طور پر حقائق اور قانون سے اختلاف کرنے کا حق رکھتے ہیں، اور ساتھی ججز مختلف رائے دے سکتے ہیں یا دوسرے ججز کی رائے پر کمنٹس کر سکتے ہیں۔ تاہم جس طریقے سے دو ججز نے اختلاف کیا وہ غیر شائستہ اور غیر مناسب تھا۔ عدالت نے مزید کہا کہ جس انداز میں دو ججز نے اختلافی نوٹ دیا وہ نہ صرف غیر شائستہ تھا بلکہ اس میں حدود سے بھی تجاوز کیا گیا۔ زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ ان دو ججز نے 80 کامیاب امیدواروں کو وارننگ بھی جاری کی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

web

Recent Posts

پولیس کیخلاف عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے نئی کمیٹی قائم

پولیس کیخلاف عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے نئی کمیٹی قائم لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کی پولیس کے خلاف شکایات…

29 منٹ ago

ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،مریضوں کے لیے علاج مشکل

ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،مریضوں کے لیے علاج مشکل اسلام آباد/لاہور/کراچی: حالیہ حکومتی پالیسی…

41 منٹ ago

عوامی کا سمندر اگلے ہفتے کہاں کا رخ کرے گا؟ بیرسٹر سیف نے بتا دیا

عوامی کا سمندر اگلے ہفتے کہاں کا رخ کرے گا؟ بیرسٹر سیف نے بتا دیا پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف…

2 گھنٹے ago

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر تعینات کر دیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر تعینات کر دیا گیا راولپنڈی:…

2 گھنٹے ago

مخصوص نشستیں،سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

مخصوص نشستیں،سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں…

2 گھنٹے ago

پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی سستے ہونے کا امکان

پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی سستے ہونے کا امکان اسلام آباد :عوام کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے…

3 گھنٹے ago