وفاقی حکومت کا منی بجٹ لانے پر غور
لاہور:وفاقی حکومت نے موجودہ مالی سال میں منی بجٹ لانے کا عندیہ دیا ہے۔ وزیر مملکت برائے امور خزانہ علی پرویز ملک نے واضح کیا کہ حکومت کی خواہش نہیں کہ منی بجٹ لایا جائے، لیکن اگر مالی اہداف پورے نہ ہوئے تو ہمیں اس سمت میں جانا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں آئی ایم ایف کے طے کردہ فریم ورک پر عمل درآمد کرنا ہے تو کیا ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے دیں؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے لیے اپنے دروازے کھول رہے ہیں، جس سے ملک کی مالیاتی ریٹنگ میں بہتری آئے گی اور پاکستان باضابطہ طور پر آئی ایم ایف کے پروگرام کا حصہ بن سکے گا۔