رواں سال چاول کی برآمدات میں تاریخی اضافہ

رواں سال چاول کی برآمدات میں تاریخی اضافہ

لاہور:رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ جولائی تا اگست 2024 میں464.667 ملین ڈالر مالیت کے 340,703 میٹرک ٹن سے زائد چاول بیرون ممالک بھیجے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 233.992 ملین ڈالر مالیت کی 340,703 میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

باسمتی چاول کی برآمدات میں 103.63فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، اس سال 192.610 ملین ڈالر مالیت کے 187,016 میٹرک ٹن باسمتی چاول بیرون ملک بھیجئے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 94.590 ملین ڈالر مالیت کی 79,180 میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمدات ہوئی تھیں۔ مجموعی طور پر رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 98.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران پاکستان نے 430,045 میٹرک ٹن دیگر اقسام کے چاول برآمد کرکے 272.057 ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا، جبکہ گزشتہ سال کے پہلے دو مہینوں میں اس مد میں 135.402 ملین ڈالر کمائے گئے تھے۔

web

Recent Posts

پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان کا سلسلہ شروع

پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان کا سلسلہ شروع لاہور :صوبائی دارالحکومت لاہور میں انٹیلیجنس سسٹم کے ذریعے پولیس اہلکاروں…

3 گھنٹے ago

ٹماٹر اور پیاز کی کاشت بڑھانے کیلئے کوآپریٹو فارمنگ کا فیصلہ

ٹماٹر اور پیاز کی کاشت بڑھانے کیلئے کوآپریٹو فارمنگ کا فیصلہ لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت…

4 گھنٹے ago

اسرائیلی لابی عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتی ہے:احسن اقبال

اسرائیلی لابی عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتی ہے:احسن اقبال نارروال:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال…

4 گھنٹے ago

گوگل پاسورڈ مینیجر اپڈیٹ، پاس ورڈ کا خاتمہ قریب ہے؟

گوگل پاسورڈ مینیجر اپڈیٹ، پاس ورڈ کا خاتمہ قریب ہے؟ کیلیفورنیا: دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین…

4 گھنٹے ago

ملکی معیشت پر تباہ کن اثرات، چند بااثر خاندانوں کی اجارہ داری کا انکشاف

ملکی معیشت پر تباہ کن اثرات، چند بااثر خاندانوں کی اجارہ داری کا انکشاف اسلام آباد: پاکستان میں انڈیپنڈنٹ پاور…

5 گھنٹے ago

فوجی مزاحمت کے باوجود، عمران خان اسرائیل سے تعلقات بحال کر سکتے ہیں:یروشلم پوسٹ کا تجزیہ

فوجی مزاحمت کے باوجود، عمران خان اسرائیل سے تعلقات بحال کر سکتے ہیں:یروشلم پوسٹ کا تجزیہ تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago