Categories: پاکستان

پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان کا سلسلہ شروع

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم فعال

پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان کا سلسلہ شروع

لاہور :صوبائی دارالحکومت لاہور میں انٹیلیجنس سسٹم کے ذریعے پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم کے ذریعے اب تک 2 لاکھ 27 ہزار 761 چالان ٹکٹس جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ مینوئل طریقہ کار سے بغیر ہیلمٹ 3 لاکھ 10 ہزار موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا ٹریفک دفاتر میں بھی داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور فریش لائسنس کے حصول کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ بغیر ہیلمٹ پارکنگ کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ مال روڈ، کینال روڈ اور جیل روڈ پر 95 فیصد شہری ہیلمٹ پہننے کی پابندی کر رہے ہیں، جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔ ہیلمٹ کو ٹینکی پر رکھنے یا بازو میں لٹکانے پر بھی چالان جاری کیا جا رہا ہے۔ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے شہر میں ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ چالان کا مقصد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

web

Recent Posts

بابا وانگا کی رواں سال کے لیے خوفناک پیش گوئی

جاپان کی معروف پیش گو ریو تاتسوکی، جنہیں "جاپان کی بابا وانگا" کے نام سے جانا جاتا ہے، نے جولائی…

26 منٹ ago

کراچی: صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور

کراچی کی مقامی عدالت نے پیکا ایکٹ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات میں گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور…

1 گھنٹہ ago

بشریٰ بی بی کا جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لیے عدالت سے رجوع

اسلام آباد: پاکستان کی سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل…

3 گھنٹے ago

پاکستان میں Hyundai Tucson Hybrid کی آمد – ایک نئی جہت کی جانب قدم

پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں جدت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے کیونکہ Hyundai Nishat Motors نے حال…

6 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد اور صارفین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے،…

7 گھنٹے ago

بیوی پر شک کی بنیاد پر شوہر نے سرِ راہ گلا کاٹ دیا

بنگلورو (بھارتی میڈیا رپورٹ) – بھارت کے شہر بنگلورو میں جمعے کی شب دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا…

7 گھنٹے ago