بلاول بھٹو زرداری کتنے برس کے ہو گئے؟
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 36ویں سالگرہ جوش و خروش سے بلاول ہاؤس میں منائی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول نے اپنی بہن بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پارٹی کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ساتھ مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا۔
تقریب میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، پیپلز پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین اور سینیٹرز نے شرکت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو کو پارٹی رہنماؤں، جن میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا شامل تھے، نے خصوصی طور پر سالگرہ کی مبارکباد دی۔
بلاول بھٹو زرداری 21 ستمبر 1988 کو کراچی کے لیڈی ڈفرن اسپتال میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی سالگرہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے لیے ایک خوشی کا موقع بن گئی۔