ای او بی آئی پنشنرز کا حکومت سے اہم مطالبہ سامنے آ گیا
کراچی :ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وفاقی حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے، جس میں سول اور ملٹری پنشن میں سالانہ اضافہ کو مہنگائی کی شرح سے منسلک کیا گیا ہے۔ فورم نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نجی شعبہ کے پنشنرز کو بھی اس نظام میں شامل کیا جائے اور ای او بی آئی کی موجودہ پنشن جو اس وقت صرف 10 ہزار روپے ہے، میں بھی اضافہ کیا جائے۔
ای او بی آئی پنشنرز فورم کے چیئرمین الطاف احمد خان، سیکریٹری اشرف انصاری اور خازن ملک رمضان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پنشن اصلاحات کے تحت ایک اہم اور مثبت فیصلہ کیا ہے، جس میں پنشن میں سالانہ اضافہ کو مہنگائی کی شرح سے جوڑ دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
فنانس ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، اب پنشن میں سالانہ اضافہ گزشتہ دو سالوں کے افراط زر کی 80 فیصد اوسط کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس کے لیے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کو بنیاد بنایا جائے گا اور یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
پی پی آئی کے مطابق، ای او بی آئی پنشنرز فورم کے کنوینر الطاف خان، سیکریٹری اشرف انصاری، اور خازن ملک رمضان نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیر خزانہ اورنگزیب، وفاقی وزیر ہیومن ریسورسز چوہدری سالک حسین، اور ای او بی آئی کے چیئرمین خاقان مرتضی سے اپیل کی ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر موجودہ 10 ہزار روپے ماہانہ ای او بی آئی پنشن میں گزارا ممکن نہیں، لہذا اسے بھی مہنگائی کی شرح کے مطابق بڑھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور مہنگا علاج ضعیف العمر پنشنرز کی زندگیوں کو مزید مشکل بنا رہے ہیں۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ برسوں سے معطل فیڈرل گورنمنٹ کی میچنگ گرانٹ کو بھی بحال کیا جائے اور مسائل کی نشاندہی کرنے والے ای او بی آئی پنشنرز فورم کو پالیسی سازی میں شامل کیا جائے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…