پی ٹی آئی جلسہ ،ورکرز مینار پاکستان کیسے پہنچیں گے؟ تفصیلات منظر عام پر
پشاور: لاہور میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز اور رہنماؤں کا اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہر حلقے سے 500 کارکنوں کو لاہور لے جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوابی سے مرکزی قافلہ لاہور روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ کے پی نے ہر صورت جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔ انہوں نے اجلاس کے دوران آنسو گیس اور لاٹھی چارج سے بچاؤ کے لیے ضروری سامان ساتھ رکھنے پر زور دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جائے گا۔
اسی طرح، اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ تمام وزراء اور اراکین اسمبلی جلسے سے متعلق ویڈیو بیانات جاری کریں گے، جبکہ کارکنوں کو خوراک مہیا کرنے کی ذمہ داری بھی متعلقہ اراکین اسمبلی پر ہوگی۔ خیبر پختونخوا سے 30 ہزار سے زیادہ کارکنوں کی جلسے میں شرکت کی کوشش کی جائے گی، اور 21 تاریخ کو خیبر پختونخوا سے قافلے پنجاب کی طرف روانہ ہوں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…