علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری
علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری
پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پختونخوا سے لاہور جانے والے قافلوں کی قیادت خود کریں گے اور حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔
وزیراعلیٰ نے 21 ستمبر کو لاہور میں مینار پاکستان کے جلسے کے مقصد پر روشنی ڈالی اور عوام و کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جلسے کا مقصد حقیقی آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آبا اجداد نے پاکستان حاصل کرنے کے لیے جان و مال کی قربانیاں دیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم مافیاز، کرپٹ لوگوں اور مینڈیٹ چوروں سے اپنی حقیقی آزادی لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ "گھبرانا نہیں”، اور ہم ان مینڈیٹ چور حکمرانوں کو کہتے ہیں کہ وہ بھی گھبرائیں نہیں۔ پورے پاکستان نے جلسے کے لیے نکلنا ہے، اور خیبرپختونخوا سے لاہور جانے والے قافلوں کی قیادت میں خود کروں گا۔
جاپان کی معروف پیش گو ریو تاتسوکی، جنہیں "جاپان کی بابا وانگا" کے نام سے جانا جاتا ہے، نے جولائی…
کراچی کی مقامی عدالت نے پیکا ایکٹ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات میں گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور…
اسلام آباد: پاکستان کی سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل…
پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں جدت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے کیونکہ Hyundai Nishat Motors نے حال…
بین الاقوامی مارکیٹ میں توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد اور صارفین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے،…
بنگلورو (بھارتی میڈیا رپورٹ) – بھارت کے شہر بنگلورو میں جمعے کی شب دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا…