2030 تک 19 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائیگی
اسلام آباد :پاور ڈویژن کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ 2030 تک ملک کی 53 فیصد توانائی قابل تجدید ذرائع (ریونیوایبل انرجی) سے حاصل کی جائے گی، جبکہ 5 ہزار میگاواٹ کے ریونیوایبل انرجی منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ قراۃ العین مری کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا، جس میں پاور ڈویژن حکام نے کمیٹی کو ریونیوایبل انرجی پر بریفنگ دی۔ حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ 2030 تک 19 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی، جس میں سے 15 ہزار میگاواٹ پن بجلی کے ذریعے پیدا ہوگی۔
چیئرپرسن کمیٹی، قراتہ العین مری نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معلومات وزارت موسمیاتی تبدیلی کے پاس ہونی چاہیے اور انہیں ہی پیش کرنا چاہیے تھا۔ اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے بھی کمیٹی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی پر نظرثانی کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے تحت بینکوں کے ساتھ مل کر فنانشل ماڈل تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے۔
اجلاس کے دوران سینیٹر منظور احمد نے سوال کیا کہ بلوچستان میں گرین بلوچستان کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوئی ہے اور اب تک کتنا کام ہوا ہے۔ جس پر وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے جواب دیا کہ 39 معاہدے کیے گئے ہیں اور مختلف این جی اوز کے ساتھ کام جاری ہے۔ سینیٹر منظور احمد نے مزید کہا کہ بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، لوگوں کے گھر اور زراعت کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارت این جی اوز یا دیگر اداروں کے ساتھ کیے گئے کام کا مکمل ڈیٹا فراہم کرے۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے بتایا کہ پاکستان بدقسمتی سے موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا شکار ہے، اور 52 اضلاع موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے کر ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس بار سیلاب کے لیے وزیراعظم نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی اور صوبوں کو بھی ان بورڈ لیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار نقصان کم ہوا کیونکہ لوگوں کو پہلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں آبادکاری نہیں ہونی چاہیے۔
سینیٹر منظور احمد نے سوال کیا کہ گلیشیئرز کے پگھلنے کا ڈیٹا وزارت کے پاس ہے یا نہیں؟ جس پر حکام نے جواب دیا کہ پاکستان میں گلیشیئرز کی حالت بہتر ہے، تاہم بھارت کی جانب گلیشیئرز پگھل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…