پاکستان نے 5 سالہ میں کتنا سود ادا کیا؟
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں مختلف غیر ملکی مالیاتی اداروں اور ممالک سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے، جن پر پاکستان نے 88 کروڑ 91 لاکھ 60 ہزار ڈالرز بطور سود ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ پانچ سالوں میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے 13 ارب 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے، جس پر 18 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ڈالرز سود کی مد میں ادا کیے گئے۔
چین کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب 55 کروڑ ڈالرز فراہم کیے گئے، جن پر 34 کروڑ 84 لاکھ 7 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا۔ اسی طرح جرمنی نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1 کروڑ ڈالر فراہم کیے، جس پر 3 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا، جبکہ فرانس سے 23 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز ملے، جن پر 24 لاکھ 30 ہزار ڈالرز سود دیا گیا۔
جاپان کی جانب سے 9 کروڑ 74 لاکھ ڈالرز فراہم کیے گئے، جن پر 98 لاکھ 80 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا۔ مزید برآں، کوریا سے 37 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز اور سعودی عرب سے 4 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے، جن پر 75 لاکھ 70 ہزار ڈالرز بطور سود ادا کیے گئے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…