فوت شدہ افرادکی سمیں بند کرنے کی تاریخ کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 اکتوبر سے ان تمام سموں کو بلاک کر دیا جائے گا جو فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز پر جاری کی گئی ہیں۔
پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جو افراد فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ پر جاری شدہ سمیں استعمال کر رہے ہیں، وہ فوری طور پر اپنی سمیں اپنے نام منتقل کروا لیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد ایسی تمام سمیں بلاک کر دی جائیں گی جو اب بھی فوت شدہ افراد کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان سموں کے صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی سمیں اپنے نام منتقل کروا لیں۔ سم کی منتقلی کے لیے صارفین کو اپنے فوت شدہ عزیز کا اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فوت شدہ شخص کے ساتھ رشتے کے ثبوت کی کاپی قریبی فرنچائز پر جمع کروانی ہوگی۔ متعلقہ فرنچائز تمام دستاویزات کی تصدیق کے بعد سم کو فوت شدہ شخص کے سی این آئی سی سے منتقل کر کے قریبی عزیز کے نام پر رجسٹرڈ کرے گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…