تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہ کیے گئے تو تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو جائے گا، الیکشن کمیشن حکام
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ باقی نہیں رہے گا۔ اس کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین کے وکیل بیرسٹر گوہر پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران ممبر بلوچستان نے سوال اٹھایا کہ کیا پی ٹی آئی کے الیکشن چمکنی میں ہوئے تھے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ "نہیں جناب، انتخابات اسلام آباد میں بھی ہوئے تھے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی دستاویزات جمع کروانے کے لیے ہمیں ایک ہفتے سے دس دن کا وقت دیا جائے۔
دوران سماعت بینچ نے الیکشن کمیشن کے حکام سے استفسار کیا کہ اگر ہم پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے تو کیا ہوگا؟ اس پر ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے بینچ کو بتایا کہ "پارٹی کا کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا۔”
بینچ نے مزید کہا کہ آپ ہمیں اس پوائنٹ پر معاونت فراہم کریں، جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ "ہم بھی آپ کو اس معاملے میں معاونت فراہم کریں گے۔” ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر جو کچھ کر سکتا تھا، وہ پہلے ہی کر چکا ہے۔
ممبر خیبر پختونخوا نے سوال کیا کہ اگر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم نہ کیا جائے تو کیا الیکشن کمیشن کے پاس مزید کارروائی کا اختیار ہے؟ ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے جواب دیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 208 کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔ اس ایکٹ کے تحت دو انٹرا پارٹی انتخابات کے درمیان پانچ سال کا وقفہ ہونا چاہیے تھا۔
اسی دوران، چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے نامزدگی کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف درخواست گزار نوید انجم بھی پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ "میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن لڑنا چاہتا تھا، لیکن میرے کاغذات مسترد کر دیے گئے اور اپیل کو بھی خارج کر دیا گیا۔” اس پر ممبر الیکشن کمیشن نے انہیں درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ "اگلی سماعت پر آپ کو سنا جائے گا۔”
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…