ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

کراچی: حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت آج ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کراچی سمیت ملک بھر کی گلیوں، بازاروں، اور محلوں کو خوبصورت روشنیوں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے، جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کا انتظام کیا گیا ہے۔ کئی شاہراہوں اور بازاروں میں آرائشی محرابیں اور دروازے بھی لگائے گئے ہیں، جبکہ مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور درود و سلام کی محافل منعقد ہو رہی ہیں۔ فضاء درود و سلام کی خوشبو سے معطر ہے۔

عاشقان رسول ﷺ نے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے ماڈلز بنا کر اپنی محبت کا اظہار کیا ہے، جبکہ سیرت النبی ﷺ پر کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا گیا ہے، جن میں نبی کریم ﷺ کی زندگی اور اسلام کی سربلندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں نیاز تقسیم کی جا رہی ہے اور 12 ربیع الاول کو سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعد ہیں۔

جماعت اہلسنت کراچی کا مرکزی جلوس آج دوپہر 3 بجے بولٹن مارکیٹ سے نکالا جائے گا، جس کی قیادت علامہ سید شاہ عبدالحق قادری اور دیگر علما کریں گے۔ جلوس ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچے گا، جہاں 5 بجے شام جماعت اہلسنت کے زیراہتمام جلسہ ہوگا۔ اس جلسے میں جید علمائے کرام خطاب کریں گے اور مختلف قراردادیں پیش کی جائیں گی۔ نماز عصر اور مغرب بھی نشتر پارک میں ادا کی جائے گی۔

جلوس اور جلسے کے انتظامات میں جماعت اہلسنت کے رضا کار اور اسکاؤٹس اہم کردار ادا کریں گے۔ علامہ شاہ عبدالحق نے اپیل کی ہے کہ جلوس کے شرکاء انتظامیہ اور رضا کاروں سے مکمل تعاون کریں۔ جلوس کے منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وقت کی پابندی کریں اور ایک دوسرے کے جلوس کا احترام کریں۔ جلوس کی گاڑیوں کو مزار قائد کے سامنے پارک کیا جائے گا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے کام میں مداخلت سے گریز کیا جائے گا۔

ایم اے جناح روڈ اور دیگر مرکزی مقامات پر جماعت اہلسنت اور دیگر سنی تنظیمات کے کیمپ قائم کیے جائیں گے تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

web

Recent Posts

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ لبنان میں ایک نئی لہر…

11 گھنٹے ago

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل فون کی خصوصیات…

14 گھنٹے ago

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند یوکرین کی جانب سے روس پر اب تک کا سب…

14 گھنٹے ago

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے…

15 گھنٹے ago

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان کا سوال اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی…

15 گھنٹے ago

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک لاہور : لاہور ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔کائونٹر…

18 گھنٹے ago