Categories: پاکستان

’’حکومت نے ریلیف فراہم نہ کیا تو عوام بجلی اور گیس کے مہنگے بل ادا نہیں کریں گے‘‘

’’حکومت نے ریلیف فراہم نہ کیا تو عوام بجلی اور گیس کے مہنگے بل ادا نہیں کریں گے‘‘

راولپنڈی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام سے قربانی کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ریلیف فراہم نہ کیا تو عوام بجلی اور گیس کے مہنگے بل ادا نہیں کریں گے۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو دیے گئے 45 دن کی مدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیڈ لائن کا اختتام قریب ہے اور حکومت کو عوامی مطالبات پورے کرنے کے لیے صرف 13 سے 14 دن کا وقت باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی تصادم کی بجائے پُرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے لیکن عوامی طاقت کو کوئی نہیں روک سکتا، اور 25 کروڑ عوام اپنا حق چھین کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 14 دن کے دھرنے کی میزبانی شاندار رہی اور اب حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ عوام کو ریلیف دے یا عوام احتجاج کے دوسرے مرحلے کی طرف جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پنجاب میں 14 روپے کا معمولی ریلیف دیا ہے، جو ناکافی ہے۔ انہوں نے جاگیرداروں پر ٹیکس نہ لگانے اور اشرافیہ کی جانب سے ملکی وسائل پر قابض ہونے پر بھی تنقید کی۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

5 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

6 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

6 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

8 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

9 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

9 گھنٹے ago