وزیراعلیٰ پنجاب کا میلاد النبی پر فول پروف سکیورٹی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا میلاد النبی پر فول پروف سکیورٹی کا حکم

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ علما کرام سے خود ملاقات کریں اور امن وامان کے قیام میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ دورانِ اجلاس صوبائی سرحدی چوکیوں کی تعداد میں اضافے کی تجویز بھی پیش کی گئی، جس کی مریم نواز نے فوری منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں، جیکٹیں، اور اے پی سی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ انہیں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں آسانی ہو۔
پنجاب حکومت نے پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایک ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔ وزیراعلیٰ نے سرحدی چوکیوں پر تعینات اہلکاروں کی خصوصی ٹریننگ کروانے کی بھی ہدایت کی تاکہ بارڈر پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، بارڈر ملٹری پولیس کی تشکیل نو اور جدید ٹریننگ پروگرام بھی ترتیب دینے کے احکامات دیے گئے۔
اجلاس میں پولیس فورس کے لئے باڈی کیم کا استعمال لازمی قرار دیا گیا تاکہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی سرگرمیاں مانیٹر کی جا سکیں۔ اس کے ساتھ ہی آن ڈیوٹی اہلکاروں کے سوشل میڈیا اور کیمرے کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی تاکہ کوئی غیر ضروری مواد عوام کے سامنے نہ آئے اور سکیورٹی پر مکمل توجہ دی جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس میں ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب کے عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ پولیس کو جرم سرزد ہونے کا انتظار کیے بغیر پیشگی ایکشن کی صلاحیت پیدا کرنی چاہیے تاکہ جرائم کی شرح میں کمی ہو اور عوام کو تحفظ کا احساس ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس چیک پوسٹوں کے درمیان پٹرولنگ کا انتظام کیا جائے تاکہ کوئی حملہ آور چیک پوسٹوں پر حملے کی جرات نہ کرے اور پولیس ہر وقت الرٹ رہے۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

3 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

4 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

4 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

6 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

7 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

7 گھنٹے ago