پاکستان کو جنیوا ڈونرز سے مطلوبہ فنڈنگ نہ ملنے کا خدشہ

پاکستان کو جنیوا ڈونرز سے مطلوبہ فنڈنگ نہ ملنے کا خدشہ

اسلام آباد:پاکستان کو سیلاب سے ریکوری اور تعمیراتی کاموں کے لیے جنیوا ڈونرز سے مطلوبہ فنڈنگ نہ ملنے کا خدشہ ہے۔ رواں مالی سال کے دوران جولائی سے لے کر اب تک پاکستان کو سیلاب کے بعد کی بحالی کے کاموں کے لیے کوئی نمایاں فنڈنگ نہیں ملی ہے۔ جنیوا ڈونرز کانفرنس کے تحت رواں مالی سال کے لیے 1.26 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، لیکن دستاویزات کے مطابق، نامکمل پی سی ون منصوبوں کے لیے پلاننگ نہ ہونا بھی فنڈنگ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
پہلی سہ ماہی (جولائی سے ستمبر) کے دوران، عالمی بینک سے سیلاب کی ریکوری کے لیے 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے۔ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 6 کروڑ ڈالر اور پیرس کلب ممالک سے 1 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ملنے کی امید ہے، جبکہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے آئل فنانسنگ کے لیے 10 کروڑ ڈالر کا بھی تخمینہ ہے۔
تاہم، اب تک کوئی فنڈنگ نہ ملنے کے باعث، پہلی سہ ماہی کے دوران مقررہ ہدف کا حصول مشکل نظر آتا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران سیلاب سے ریکوری اور بحالی کے لیے عالمی بینک سے 28 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 24 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے۔ اسی طرح، پیرس کلب ممالک سے 7 کروڑ 37 لاکھ ڈالر اور یو ایس ایڈ سے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی توقع ہے۔ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے آئل فنانسنگ کے لیے 50 کروڑ ڈالر مزید ملنے کی امید ہے۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

4 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

4 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

5 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

6 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

7 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

7 گھنٹے ago