پی ٹی آئی جلسہ :این او سی کی خلاف ،پولیس اور انتظامیہ کو سخت کارروائی کا حکم
اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے طے شدہ وقت کی خلاف ورزی پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ مقررہ وقت سے تجاوز کر چکا ہے، جس پر انتظامیہ نے پولیس کو فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد نے این او سی کی شرائط کی خلاف ورزی پر نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو این او سی کی شرائط پر عمل درآمد کی ہدایات دی گئی تھیں، لیکن وقت کی خلاف ورزی اور دیگر شرائط کو نظرانداز کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ جلسے کے شرکاء نے متعین روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسہ گاہ کی طرف پیش قدمی کی اور پولیس پر شدید پتھراؤ کیا۔ اس واقعے میں ایس ایس پی سیف سٹی سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے شرکاء کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ روٹ کی خلاف ورزی اور پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماعات کے لئے واضح قوانین موجود ہیں اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔ متعین روٹس کی پابندی ضروری ہے اور اس کے بغیر کسی کو جلسہ گاہ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسلام آباد پولیس نے جلسے کے شرکاء کو خبردار کیا ہے کہ قانون شکنی کے نتیجے میں قانونی کارروائی ناگزیر ہوگی اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ پولیس کے مطابق شہر میں پرامن اجتماع کا قانون نافذ ہے، جسے ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…