پاک آرمی کا افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب، 8طالبان ہلاک، 16 زخمی
اسلام آباد/پشاور: پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بلااشتعال جارحیت دیکھنے میں آئی، جس پر پاکستان آرمی نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں افغان طالبان کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے، جن میں دو اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر کی صبح افغان طالبان کی جانب سے افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ افغان طالبان کی یہ کارروائی ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جاری ان کی جارحانہ حکمت عملی کا تسلسل تھی جو کہ نہ صرف سرحدی جھڑپوں بلکہ پاکستان کے اندر دہشت گرد حملوں میں سہولت کاری تک محدود نہیں رہی۔
پاکستان آرمی نے افغان سائیڈ سے ہونے والی اس بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں افغان طالبان کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 8 افغان طالبان اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں دو اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔ مزید 16 طالبان زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کے بعد فوری طور پر جوابی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کی پوزیشنز کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ یہ جارحیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب طالبان اور پاکستان کے درمیان سرحدی مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری ہے، لیکن طالبان کی جانب سے کیے جانے والے ان اقدامات نے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…