عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے اس وقت سامنے آیا جب عمر ایوب نے ایک بیان میں اپنے استعفے کی توثیق کی۔
عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ میں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے استعفے کو منظور کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں بطور سیکرٹری جنرل ان کی ذمہ داریاں بڑھتی جا رہی تھیں اور انہیں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے، عدالتی کیسز اور پارٹی کے جلسے اور دیگر معاملات کا بھی سامنا تھا، جس کے باعث کام کا بوجھ غیر معمولی طور پر زیادہ ہو گیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے 22 جون کو بھی اپنا استعفا دیا تھا، تاہم اس وقت ان کا استعفا قبول نہیں کیا گیا تھا۔ اس بار وہ خوش ہیں کہ ان کی درخواست کو سنجیدگی سے لیا گیا اور انہیں اس عہدے سے سبکدوش ہونے کی اجازت دی گئی۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ وہ بطور کارکن پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے ساتھ کام جاری رکھیں گے اور پارٹی کے اندر اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شبلی فراز سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کا استعفا بانی چیئرمین تک پہنچا دیں، جسے بالآخر قبول کر لیا گیا۔عمر ایوب کے استعفے کے بعد پارٹی کے اندر نئی حکمت عملی کی تشکیل کا آغاز ہو چکا ہے اور قیادت کے فیصلے پر پارٹی حلقوں میں بھی خاصی بحث جاری ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اب کس کو عمر ایوب کی جگہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے منتخب کرتی ہے
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…