سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے وفاقی حکومت نے بڑے اقدامات اٹھا لئے
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، جس پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں تین سال سے خالی اسامیاں ختم کر دی جائیں گی، تاکہ غیر ضروری اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصے سے عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بیرونی دوروں اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم ایمبولنس، طبی امداد اور تعلیمی اداروں کے لیے بسوں کی خریداری کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی عائد کی گئی ہے، مگر اسپتالوں، لیبارٹریز، زراعت اور اسکولوں کے لیے مشینری اور آلات کی خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ اقدامات وفاقی حکومت کے مالیاتی بحران سے نمٹنے اور قومی وسائل کی بہتر تنظیم کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاکہ عوامی پیسے کا بہتر استعمال ممکن بنایا جا سکے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں ڈی چوک کے قریب پہنچ گئے ہیں۔مظاہرین ڈی چوک کی جانب رواں…
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی امید ظاہر…
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کئی پی ٹی آئی رہنما اپنے قافلوں کے ساتھ ابھی…
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کسی بھی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کی…
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی…
سعودی عرب میں جڑی ہوئی بچیوں کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔میڈیا رپورٹس…