جائیداد ٹرانسفر پر 3 سے 7 فیصد تک ڈیوٹی ٹیکس کا نیا نظام نافذ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جائیداد کی فروخت اور ٹرانسفر پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹی کے حوالے سے نئے طریقہ کار کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن ایس آر او 1376 کے تحت 2024 میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی وصولی اور ادائیگی کے لیے ایک تفصیلی طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی کمپیوٹرائزڈ ادائیگی کی رسید (سی پی آر ایف ای) کے ذریعے ادائیگی کا نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز رولز 2005 میں ترامیم کرتے ہوئے ڈیولپرز اور بلڈرز کی تعریف متعین کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیولپر وہ شخص یا ادارہ ہوگا جو زمین کو رہائشی یا کمرشل پلاٹوں میں تبدیل کرکے فروخت کرتا ہے۔ اس میں ہاؤسنگ سوسائٹیز، کوآپریٹو سوسائٹیز اور ترقیاتی ادارے شامل ہیں۔
بلڈرز کے لیے یہ وضاحت دی گئی ہے کہ وہ وہ شخص ہے جو فروخت کے مقصد سے رہائشی یا تجارتی عمارتیں تعمیر کرتا ہے۔ڈیوٹی جمع کرنے کے طریقہ کار کے تحت، اگر جائیداد کا خریدار فائلر ہو تو تجارتی یا رہائشی جائیداد کی پہلی الاٹمنٹ یا منتقلی پر مجموعی رقم کا 3 فیصد ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ اگر خریدار فائلر نہیں ہے یا مقررہ تاریخ تک انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اس پر ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد ہو جائے گی، اور اگر خریدار نان فائلر ہو تو اسے مجموعی قیمت کا 7 فیصد ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی
ڈیولپرز یا بلڈرز کو اس ڈیوٹی کی وصولی کے بعد کمپیوٹرائزڈ ادائیگی کی رسید یا سویپس ادائیگی کا استعمال کرتے ہوئے اسی دن وفاقی حکومت کو ڈیوٹی جمع کروانا ہوگی۔ علاوہ ازیں، ڈیولپرز یا بلڈرز کو ہر ماہ کمشنر کو فارم بی کے مطابق ماہانہ اسٹیٹمنٹ بھی جمع کرانی ہوگی۔اگر ڈیوٹی کی عدم ادائیگی یا کم ادائیگی کی صورت میں مقررہ افسر سرچارج عائد کرے گا، جو واجب الادا رقم پر لاگو ہوگا۔ اگر ڈیولپر یا بلڈر یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو کہ جائیداد کے خریدار نے ڈیوٹی ادا کر دی ہے، تو اس سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔
تاہم، ڈیوٹی کی عدم وصولی کی صورت میں ڈیولپر یا بلڈر کو سرچارج ادا کرنا ہوگا، جو اس دن سے لاگو ہوگا جب ڈیوٹی وصولی میں ناکامی ہوئی اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ڈیوٹی ادا نہیں کی جاتی۔یہ نیا نظام شفافیت کو بڑھانے اور ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے، تاکہ جائیداد کی خرید و فروخت میں ہونے والے ٹیکس کی وصولی کو مؤثر بنایا جا سکے
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…