سپریم کورٹ نے پی ڈی ایم دور کی نیب ترامیم کو بحال کر دیا

سپریم کورٹ نے پی ڈی ایم دور کی نیب ترامیم کو بحال کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی حکومت کی اپیلوں کو منظور کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سابقہ پی ڈی ایم حکومت کی طرف سے متعارف کی جانے والی نیب ترامیم کو بحال کر دیا گیا ہے۔ فیصلے میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے اضافی نوٹس بھی شامل کیے گئے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی اپیل قابل سماعت نہیں تھی، کیونکہ انٹرا کورٹ اپیل صرف متاثرہ فریق دائر کر سکتا ہے، حکومت کو یہ حق حاصل نہیں تھا۔ عدالت نے کہا کہ پرائیویٹ فریقین کی انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کے لیے منظور کی جاتی ہیں۔

عدالت عظمیٰ کے متفقہ فیصلے میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور مستعفی جج اعجاز احسن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ترامیم بحال کرنے کا فیصلہ متفقہ ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی فیصلے میں کہا کہ آئینی اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور پارلیمنٹ کی قانون سازی کو کالعدم نہیں قرار دینا چاہیے۔

تاہم، یہ بھی واضح کیا کہ خلافِ آئین قانون سازی کو عدالتوں کے ذریعے چیلنج کیا جا سکتا ہے۔فیصلے کے دوران، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ وہ ترامیم کی بحالی پر اپنی وجوہات علیحدہ سے تحریر کریں گے۔

یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف دائر کردہ اپیل پر سنایا گیا، جس میں عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کر رہے تھے، نے 6 جون کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔یہ بھی واضح کیا گیا کہ ترامیم بحال کرنے کے بعد عمران خان کی جانب سے پیش کیے گئے دلائل نیب ترامیم کو خلافِ آئین ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

web

Recent Posts

گوگل نے کروم میں براؤزنگ کو مزید آسان بنا دیا

گوگل نے کروم میں براؤزنگ کو مزید آسان بنا دیا گوگل کروم دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزرز میں سے…

15 گھنٹے ago

لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی کو کرپشن پر سزا املاک ضبط، 20 سال قید

لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی کو کرپشن پر سزا املاک ضبط، 20 سال قید سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف جاری…

20 گھنٹے ago

نیپرا نے بلیک آؤٹ کے بعد پاور پلانٹس کی ناکامی پر کارروائی کا آغاز کر دیا

نیپرا نے بلیک آؤٹ کے بعد پاور پلانٹس کی ناکامی پر کارروائی کا آغاز کر دیا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری…

20 گھنٹے ago

نوجوان نسل کو ڈیجیٹل سکلز کی تربیت وقت کی اہم ضرورت

نوجوان نسل کو ڈیجیٹل سکلز کی تربیت وقت کی اہم ضرورت پاکستان کے معاشی اور ترقیاتی سفر میں ہمیشہ سے…

1 دن ago

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے کراچی: حضرت محمد…

1 دن ago

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

2 دن ago