ڈرائیور کے بغیر چلتی گاڑی، کیا ‘ٹارزن’ فلم کی کہانی پاکستان میں حقیقت بن گئی؟

ڈرائیور کے بغیر چلتی گاڑی، کیا ‘ٹارزن’ فلم کی کہانی پاکستان میں حقیقت بن گئی؟

پاکستان کی سڑکوں پر بغیر ڈرائیور چلتی ایک سفید مہران کار نے عوام میں حیرت اور خوف کی لہر دوڑا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مہران گاڑی خودبخود سڑک پر چل رہی ہے، جبکہ ڈرائیونگ سیٹ خالی ہے اور ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا شخص موبائل استعمال کر رہا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھ کر پاکستانیوں کو بھارتی فلم ‘ٹارزن دی ونڈر کار’ کی یاد آگئی، جس میں ایک آسیب زدہ کار اپنے مقتول ڈرائیور کے قاتلوں سے بدلہ لیتی ہے۔سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ٹارزن دی ونڈر کار’ میں اجے دیوگن، وٹسل سیٹھ اور عائشہ ٹاکیہ مرکزی کرداروں میں تھے۔ فلم کی کہانی ایک کار کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ڈرائیور کی موت کے بعد خودبخود چلنے لگتی ہے اور مجرموں کو نشانہ بناتی ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو دیکھتے ہی فلم سے موازنہ کیا اور مزاحیہ تبصرے شروع کر دیے۔ویڈیو میں موجود شخص، جو ڈرائیور کی سیٹ کے بغیر گاڑی میں بیٹھا ہے، کیمرے کی طرف ہاتھ ہلاتا ہے اور یہ منظر عوام کو اور بھی حیران کر دیتا ہے۔

کچھ صارفین نے اس واقعے کو مزاحیہ انداز میں لیا اور کہا کہ یہ گاڑی شاید کوئی ‘غریب جن’ چلا رہا ہے۔ ایک اور صارف نے فلم ‘ٹارزن’ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ گاڑی اجے دیوگن چلا رہا ہوگا’۔تاہم کچھ افراد نے وضاحت دی کہ یہ گاڑی آسیب زدہ نہیں ہے بلکہ اسے جدید ٹیکنالوجی سے، جیسے کہ ریموٹ کنٹرول یا کی بورڈ کے ذریعے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین نے مختلف اور دلچسپ تبصرے کیے۔

web

Recent Posts

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

5 گھنٹے ago

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا امروہہ، بھارت: بھارت…

6 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 8 ججز کی جانب سے…

6 گھنٹے ago

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق نیویارک: ماہرین صحت کے ایک تازہ مطالعے میں…

7 گھنٹے ago

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے…

9 گھنٹے ago

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار اور سابق صدر…

10 گھنٹے ago