Categories: پاکستان

دو محبت کی شادیاں اور تین بیٹیاں ہیں، تیسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔فواد چوہدری

دو محبت کی شادیاں اور تین بیٹیاں ہیں، تیسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کے لیے پوڈکاسٹ انٹرویو میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دو محبت کی شادیاں کی ہیں اور ان سے تین بیٹیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ وہ اس وقت سیاست سے دور ہیں اور اپنے ایک تعلیمی پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت سیاست کی کوئی سرگرمی نہیں ہو رہی ہے، اور جب سیاست ہوگی تو وہ بھی سیاسی طور پر متحرک نظر آئیں گے۔

فواد چوہدری نے اپنی زندگی کے دیگر پہلوؤں کے بارے میں بھی بات کی، جیسے کہ انہیں سوئمنگ اور جم کرنے کا شوق تھا، مگر اب انہوں نے یہ روٹین چھوڑ دی ہے۔ ڈرائیونگ کا شوق نہ ہونے کے باوجود فواد چوہدری نے کہا کہ انہیں گھومنے کا بہت شوق ہے اور وہ دنیا بھر میں سفر کر چکے ہیں۔

کھانے پینے کے شوقین فواد چوہدری نے بتایا کہ وہ آلو، دال اور گوشت سے بنی غذائیں بڑے شوق سے کھاتے ہیں، مگر خود کھانا پکانے کا تجربہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے چھوٹی بیٹی کے کہنے پر وہ کوکنگ سیکھنے کا سوچ رہے ہیں۔

پاکستان کے نوجوانوں کے لیے فواد چوہدری کا پیغام تھا کہ وہ مایوس نہ ہوں اور امید کا دامن نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت کے چند ماہ یا سال ہیں، لیکن حالات ضرور ٹھیک ہوں گے اور ملک میں بہتری آئے گی۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago