پنجاب میں ڈینگی کنٹرول ،سندھ میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے: عظمیٰ بخاری

پنجاب میں ڈینگی کنٹرول ،سندھ میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر دی جانے والی سبسڈی ٹارگٹڈ ہے اور اس پر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئی ایم ایف کو کسی معاملے پر اعتراض ہے تو اس پر بات چیت ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ کچھ علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، لیکن پنجاب میں صحت کے حوالے سے ایمرجنسی کی صورتحال نہیں ہے کیونکہ محکمہ صحت سیلاب زدہ علاقوں میں فعال ہے۔
ڈینگی وبا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی پر قابو پایا جا چکا ہے، جبکہ سندھ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔
بجلی کے بلوں پر ریلیف کے حوالے سے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجلی بلوں پر دی جانے والی سبسڈی ٹارگٹڈ ہے اور اس پر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر آئی ایم ایف کو کوئی مسئلہ ہے تو اس پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی بلوں پر دو ماہ کا عارضی ریلیف دیا گیا تھا، لیکن سیاسی مخالفین اس مسئلے پر سیاست کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ تمام تیاری کے بعد پروگرام کا اعلان کرتی ہے اور ترقیاتی بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی، بلکہ کٹوتی اخراجات سے کی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت ماحولیات کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، فصلیں جلانے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور بھٹوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دو تین سال میں پنجاب سے اسموگ کا خاتمہ یا اس کی کمی ممکن بنائی جائے گی۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

5 دن ago